![]() |
جامعہ قاسمیہ للدراسات الاسلامیہ میں تعلیمی سال کی پُر وقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جسے نہایت خوش الحانی کے ساتھ پیش کیا گیا۔
اس کے بعد اسٹیج کے فرائض حضرت مولانا عبد الاحد بشاش صاحب نے سرانجام دیے۔ تلاوت کے فوراً بعد شیخ الحدیث حضرت مولانا سید رسول صاحب مدظلہ العالی نے طلبہ کرام سے تفصیلی اور پُراثر خطاب فرمایا، جس میں علمی ترقی، اخلاص، اور دین کے فہم کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
اس کے بعد مہتمم جامعہ، شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی حبیب اللہ قاسمی صاحب مدظلہ نے نصیحت آموز کلمات کے ذریعے طلبہ کی رہنمائی فرمائی۔ آپ نے طلبہ کو دینی علوم کی عظمت، وقت کی قدر اور ادبِ علماء پر زور دیا۔
بعد ازاں ناظم تعلیمات حضرت مولانا مفتی عبد الصمد حمود صاحب نے جامعہ کے تعلیمی نظم و ضبط، قواعد و ضوابط اور اہم ہدایات سے طلبہ کو آگاہ فرمایا۔
تقریب کے اختتام پر شیخ الحدیث حضرت مولانا عالمگیر صاحب مدظلہ نے پُر اثر دعا فرمائی، جس میں ملک و ملت، جامعہ، اساتذہ، طلبہ اور تمام امت مسلمہ کے لیے خیر و برکت کی دعائیں کی گئیں۔
اس روحانی تقریب میں جامعہ کے تمام اساتذہ و تلامذہ نے بھرپور شرکت فرمائی۔











No comments:
Post a Comment