Follow Us

نماز مغرب کے بعد 5 منٹ کا طاقتور وظیفہ | رزق میں بے پناہ برکت اور کامیابی کا مجرب عمل

                  

نماز مغرب کے بعد 5 منٹ کا طاقتور وظیفہ | رزق میں بے پناہ برکت اور کامیابی کا مجرب عمل
5-minute-wazifa-after-maghrib-for-rizq.html
5-minute-wazifa-after-maghrib-for-rizq.html


نماز مغرب کے بعد 5 منٹ کا طاقتور وظیفہ | رزق میں بے پناہ برکت کا مجرب عمل

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
میرے مسلم بھائیوں اور بہنوں امید کرتا ہوں کہ آپ خوش و خرم اور خیر و عافیت سے ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جو بھی ہیں جہاں بھی ہیں رب کریم آپ کو خیر و عافیت اور خوشحال زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔

از طرف: مفتی شاہین شاہ حقانی

نماز مغرب کے بعد صرف 5 منٹ کا یہ طاقتور اسلامی وظیفہ پڑھیں اور رزق، کاروبار، دولت، رشتے اور ہر مشکل میں آسانی حاصل کریں۔ یہ مجرب اسلامی عمل قرآن و دعا کی برکت سے زندگی بدل سکتا ہے

میرے پیارے قارئین کرام اس آرٹیکل میں میں آپ کو ایک ایسا وظیفہ بتانے جا رہا ہوں۔ یہ وظیفہ زندگی سنوارنے کے لیے بہت مجرب ہے۔ بے پناہ رزق، مال و دولت آپ کے مقدر میں آئے گی۔ رزق میں برکت کے لیے، کاروبار میں ترقی کے لیے، جو بھی آپ کا مسئلہ ہے وہ فوری طور پر حل ہوگا ان شاء اللہ۔

میرے پیارے بھائیو اور بہنو آپ نے اس وظیفے کو نماز مغرب کے بعد کرنا ہے۔ اور یہ صرف 5 منٹ کا وظیفہ ہے۔ اس وظیفے کے واسطے آپ کو اللہ رب العزت بے پناہ مال و دولت سے نوازے گا۔

آپ کے جو بھی حاجات ہیں، مشکلات ہیں، پریشانیاں ہیں اس وظیفے کو کرنے سے آپ کے تمام ناممکن حاجات اور بڑے سے بڑے مشکلات حل ہو جائیں گے۔

پیارے بھائیو اور بہنو اگر آپ اپنی زندگی کو بدلنا چاہتے ہیں تو اس وظیفے کو نماز مغرب کے بعد مکمل توجہ اور دھیان کے ساتھ اپنا معمول بنا لیجئے۔

اس پانچ منٹ کے بدلے آپ کو جو برکات اور ثمرات حاصل ہوں گے آپ حیران ہو جائیں گے۔ آپ ان کلمات کے کمالات اور برکات اپنے آنکھوں سے دیکھیں گے ان شاء اللہ۔

محترم قارئین کرام اس وظیفے کو ایک خاص ترتیب کے ساتھ کرنا ہے۔ اگر آپ اسی ترتیب سے کریں گے جو میں آپ کو بتا رہا ہوں تو آپ کے تمام ممکن حاجات پورے ہو جائیں گے۔

اس وظیفے کو کرنے سے آپ کی زندگی بدل جائے گی۔ اگر آپ تنگ دستی میں ہیں تو آپ کی غریبی اور تنگدستی دور ہو جائے گی۔ مال و دولت اور رزق حلال کے انبار لگ جائیں گے۔

اور ہر کاروبار، تجارت اور روزگار میں آپ کو کامیابی ملے گی ان شاء اللہ۔

محترم قارئین کرام اکثر آپ پڑھتے ہیں یا دیکھتے ہیں کہ وظائف کو کرنے کے دو اوقات زیادہ قبولیت والے ہوتے ہیں۔

یہ بہت پُرنور اور پرتاثیر اوقات ہوتے ہیں۔

دعاؤں کی قبولیت کے اوقات میں:

  • ایک وقت نماز فجر کے بعد

  • اور دوسرا وقت نماز مغرب کے بعد

فرمایا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص نماز فجر کے بعد سورۃ یٰس پڑھتا رہے تو اس کے رزق میں مال و دولت، کاروبار اور روزگار میں اللہ تعالیٰ برکت عطا فرماتا ہے۔

اور جو شخص روزانہ سورۃ یٰس نماز فجر کے بعد پڑھتا ہے تو اسی دن جو بھی مصائب، مشکلات اور تکالیف آنے والی ہوتی ہیں اللہ تعالیٰ اس بندے کی اس سے حفاظت فرماتا ہے۔

اسی طرح اگر کوئی شخص نماز مغرب کے بعد سورۃ واقعہ پڑھنے کا معمول بنا لے تو روایات مبارکہ میں آتا ہے کہ جس گھر میں سورۃ واقعہ پڑھی جاتی ہے اس گھر سے بے برکتی اور نحوست ختم ہو جاتی ہے۔

اور اس گھر میں خیر و برکت آتی ہے۔

تو عرض یہ ہے کہ یہ دونوں قبولیت کے اوقات ہیں اور قبولیت کی گھڑیاں ہیں۔

فرمایا گیا ہے کہ اشراق یعنی صبح کے وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے رزق کی تقسیم ہوتی ہے۔

اور شام کے وقت برکات نازل ہوتی ہیں۔

اس لیے ہمیں چاہیے کہ صبح و شام ان وظائف کو اپنا معمول بنا لیں۔ کلام اللہ کی تلاوت کریں اور خصوصی دعائیں مانگیں۔

ان شاء اللہ ہمیں اس کے خاص فوائد حاصل ہوں گے۔


Wazifa for Rizq

5 Minute Wazifa

Maghrib Wazifa

Powerful Islamic Wazifa

Surah Waqiah Benefits

Rizq Ka Wazifa

Islamic Dua for Rizq

Powerful Dua for Money

Wazifa for Success

Islamic Spiritual Remedies


5 منٹ کا طاقتور وظیفہ

پیارے بھائیو اور بہنو آج جو میں آپ کو یہ وظیفہ بتانے جا رہا ہوں یہ بہت مختصر سا وظیفہ ہے۔

اور بے انتہا آسان بھی ہے۔

یہ صرف 5 منٹ کا عمل ہے۔

آپ نے اس وظیفے کو نماز مغرب کے بعد کرنا ہے۔

جب آپ نماز پڑھ لیں تو اسی جگہ بیٹھ جائیں۔ اگر چاہیں تو جگہ تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔ بس جہاں بھی ہوں توجہ اور دھیان ضروری ہے۔


وظیفہ کرنے کا طریقہ

پہلا مرحلہ

سب سے پہلے 3 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔

دوسرا مرحلہ

اس کے بعد یہ کلمات 101 مرتبہ پڑھیں:

يَا رَزَّاقُ يَا وَاسِعُ بِحَقِّ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

تیسرا مرحلہ

آخر میں پھر 3 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں۔

اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا صَلَّيْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ
إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

اللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا بَارَكْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ
إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ


دعا مانگیں

اس کے بعد خالص اللہ تعالیٰ سے انتہائی عاجزی کے ساتھ دعا مانگیں۔

آپ کا جو بھی مسئلہ ہے:

  • رزق کے حوالے سے

  • مال و دولت کے لیے

  • کاروبار میں ترقی کے لیے

  • نوکری کے لیے

  • رشتے کے لیے

  • اولاد کے لیے

جو بھی مسئلہ ہو اللہ سے مانگیں۔

یاد رکھیں:

مانگنے والا تھک جاتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ دینے والا کبھی نہیں تھکتا۔

اگر آپ اس وظیفے کو اپنا روزانہ کا معمول بنا لیں گے تو ان شاء اللہ آپ کو بہت خیر اور برکت ملے گی۔

Post a Comment

0 Comments