علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی تازہ ترین اپڈیٹس - جولائی 2025
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میرا نام ہے ٹیوٹر شاہین شاہ اور آپ اس وقت میرے ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ اس پوسٹ کے اندر آپ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (AIOU) سے متعلق تین اہم اپڈیٹس دی جا رہی ہیں، جو طلبہ کے لیے بہت ضروری ہیں۔ برائے مہربانی پوسٹ کو مکمل پڑھیں تاکہ کوئی معلومات رہ نہ جائے۔
1️⃣ فیس معافی (Fee Concession) کی اپڈیٹ
یکم جولائی 2025 سے سمسٹر خزاں 2025 کے ایڈمیشنز کا آغاز ہو چکا ہے۔ جن طلبہ کو فیس معافی (Fee Concession) حاصل کرنی ہے، وہ ایڈمیشن کے پہلے 15 سے 20 دنوں میں اپنی درخواست مکمل کر لیں۔
میں نے اس حوالے سے ایک مکمل ویڈیو بھی اپلوڈ کی ہے، جس کا لنک نیچے دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ 20 جولائی 2025 تک آپ کو اپنا فیس معافی پروسیس مکمل کرنا ہوگا۔
2️⃣ اسوسیئیٹ ڈگری پروگرامز میں سپیشلائزیشن
AIOU کی اسوسیئیٹ ڈگری پروگرامز میں سپیشلائزیشن سے متعلق نئی معلومات موصول ہوئی ہیں:
- پہلے سمسٹر کی فیس: 17,900 روپے
- ورکشاپس، اسائنمنٹس کچھ آن لائن ہوں گی
- امتحانات: فزیکل سینٹرز میں لیے جائیں گے
- آئندہ سمسٹرز کی فیس: تقریباً 15,000 روپے فی سمسٹر
- PS Two Years پروگرام کی پہلی فیس: 19,700 روپے
3️⃣ اسائنمنٹ جمع کروانے کی تاریخیں
فرسٹ اسائنمنٹ کی ڈیٹ گزر چکی ہے لیکن:
- میٹرک، ایف اے، آئی کام، بی اے، بی کام طلبہ 20 اگست 2025 تک ڈاک کے ذریعے دونوں (فرسٹ و سیکنڈ) اسائنمنٹس جمع کروا سکتے ہیں۔
- بی ایس، بی ایڈ، ایم اے، ایم ایس سی، پی ڈی پی پروگرامز والے 10 اگست 2025 تک LMS پورٹل پر اپنی اسائنمنٹس اپلوڈ کر سکتے ہیں۔
اگر کوئی ٹیویٹر آپ کو کہتا ہے کہ ڈیٹ گزر چکی ہے اور نمبر نہیں ملے گا، تو ان کو بتائیں کہ AIOU نے باقاعدہ طور پر یہ اجازت دی ہوئی ہے کہ آپ دونوں اسائنمنٹس ایک ساتھ جمع کروا سکتے ہیں۔
آپ کا قیمتی وقت دینے کا شکریہ۔ اگر یہ معلومات آپ کے لیے مفید ثابت ہوئیں تو پوسٹ کو شیئر کریں اور ویب سائٹ کو بک مارک کریں۔ اگلی اپڈیٹ تک کے لیے اجازت دیں۔


No comments:
Post a Comment