Follow us

www.youtube.com/@muftishaheenshahhaqqani

Thursday, July 10, 2025

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اندر اے ڈی اے میں داخلہ لینے کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اندر اے ڈی اے میں داخلہ  لینے  کا طریقہ کار کیا ہوگا؟
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اندر اے ڈی اے میں داخلہ  لینے  کا طریقہ کار کیا ہوگا؟https://www.haqqaniwazaif.online/2025/07/ade-ade-1.html

Aiou All Information 👇

https://www.haqqaniwazaif.online/search/label/aiou-info?&max-results=7


 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ   

کیا کوئی میرا رہنمائی کرے گا میں AIOU  میں ADE پروگرام میں داخلہ لینا چاہتا ہوں لیکن مجھے مکمل علم نہیں ہے کے کلاسسز  کس طرح ہوتے ہے اسائمنٹ کیسے ہوتے ہے سمسٹر وایز پیپر کیسے ہو تے ہے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اندر اے ڈی اے میں داخلہ  لینے  کا طریقہ کار کیا ہوگا؟


✅ 1. تعلیمی قابلیت یہ ہے۔👇👇

(Eligibility):

کم از کم انٹرمیڈیٹ (FA / FSc / Equivalent) پاس ہونا چاہیے۔


بعض اوقات داخلہ مخصوص نمبرز یا مضامین کی بنیاد پر ہوتا ہے، مثلاً FA (Education) والوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔


✅ 2. داخلہ کا وقت (Admission Schedule):

 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سال میں دو بار داخلہ دیتا ہے:


(1)

سمسٹر بہار (Spring):  فروری / مارچ


(2)

سمسٹر خزاں (Autumn): اگست / ستمبر


AIOU کی ویب سائٹ یا سوشل میڈیا پر داخلہ کا اعلان باقاعدہ ہوتا ہے۔


✅ 3. داخلہ فارم اور طریقہ کار :

آن لائن داخلہ کا طریقہ:


 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں: https://www.aiou.edu.pk


"Online Admission" سیکشن میں جائیں۔


  اور اپنا پروگرام منتخب کریں۔


اپنا اکاؤنٹ بنائیں اور تمام معلومات information 

فراہم کریں۔


تعلیمی اسناد کی اسکین کاپیز اپلوڈ کریں۔


فیس چالان پرنٹ کریں اور بینک میں فیس جمع کروائیں۔


 اسی طرح ایزی پیسہ اور

 جیزکیش کے طرو میں جامع ہوسکتے ہیں


چالان کی رسید اپلوڈ کریں۔


✅ 4. فیس:

ADE پروگرام کی فیس سمسٹر کے حساب سے مختلف ہو سکتی ہے، لیکن عام طور پر ایک سمسٹر کی فیس تقریباً 6,00010,000 روپے کے درمیان ہوتی ہے۔ (فیس اپڈیٹ  اس کے لیے ہرسمسٹر کی فیس مختلف ہوتی ہے یہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ضرور چیک کریں)


✅ 5. کورس دورانیہ:

مدت: 2  دو سال (4 چار سمسٹرز)


میڈیم: اردو اور انگریزی دونوں میں کرسکتے ہیں


موڈ: Distance Learning + ورکشاپس + Assignments


✅ 6. مطالعاتی  میٹریل اور اسائنمنٹس:

AIOU آپ کے دیے گئے ایڈریس پر کتابیں بھیجے گا۔


ہر کورس کی اسائنمنٹس آن لائن جمع کروانا ہوتی ہیں۔


ہر سمسٹر کے آخر میں یعنی 6 ماہ بعد  امتحانات ہوتے ہیں۔ 


✅ 7. ورکشاپس اور ٹیوٹرز:

کچھ کورسز میں ورکشاپس لازمی ہوتی ہیں، جو آن لائن یا فزیکل ہوسکتی ہیں۔

باقی کچھ اسائنمنٹ آپ ٹیوٹر کو ارسال کرئینگے۔

آپ کو ٹیوٹرز اسائن کیے جائیں گے جو آپ کی اسائنمنٹس چیک کرتے ہیں۔


🔔 نوٹ:

ADE مکمل کرنے کے بعد آپ مزید تعلیم (B.Ed وغیرہ) کی طرف جا سکتے ہیں یا ٹیچنگ جاب کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔

اگر آپ مزید معلومات اور روزانہ کی بنیاد پر معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں 

تو میرے اس ویب سائٹ کو وزٹ کرو

http://www.haqqaniwazaif.online/

No comments:

Post a Comment